318830 9460522 updates

وزیر اعظم ملک بھر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پر عزم

ویب ڈیسک (اسلام آباد )ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پر عزم ہوگئی ۔وزیر اعظم عمران خان آج انتخابی اصلاحات بارے قوم سے اظہار خیا ل کریں گے،وزیر اعظم میڈیا بریفنگ میں نئے انتخابی اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،سینیٹ الیکشن اورعام انتخابات کا طریقہ کار کیا ہوگا،وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے اورانتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وزیراعظم نے ہوم ورک مکمل کرلیا، ریفارمز کمیٹی کے ارکان ،وفاقی وزرا اور قانونی ٹیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی،وزیر اعظم قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کا طریقہ بھی آج وضع کریں گے،ذرائع کے مطابق اوورسزپاکستانی انتخابی عمل میں کیسے حصہ لے سکیں گے ،وزیر اعظم آگاہ کریں گے،انتخابات کے نتائج مرتب کرنے ،پریزائڈنگ آفیسر ،ریٹرننگ آفسرز کی ذمہ داریوں پر بھی بات کریں گے،انتخابی اصلاحات کے لئے قانون سازی اور آئینی تقاضوں پر بھی بات کی جائے گی، وزیراعظم نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کو31 جنوری تک سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دیدی،وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے انتخابات کی شفافیت پر بھی بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی