download 1 100

پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان ملک کے لئے ایک بوجھ ہیں۔ سنیٹر مشتاق احمد

ویب ڈیسک (سوات): سوات میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان کی پریس کانفرنس، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت میں کبھی الیکشن نہیں، فراڈ ہوا ہے،گلگت بلتستان میں اسٹبلشمنٹ نے بند کمروں میں انتخاب کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان ملک کے لئے ایک بوجھ ہیں، نااہل قیادت کے باعث ملک اندورنی و بیرونی خطرات سے دوچار ہیں، اپوزیشن کا احتساب پیسہ لینے نہیں بلکہ زبان بندی کے لئے کیا جارہا ہے،42 شوگرملزاور45 فیصد میڈیسنز فیکٹریز کے مالکان پنجاب کا بینہ کا حصہ ہے، پی ٹی آئی ،ن لیگ ،ق لیگ اور پیپلزپارٹی اشرافیہ اور مافیا ہے، پنجاب سے بڑا ڈاکو نے پنجاب حکومت کو کندھا دیا ہوا ہے، پاکستان میں مہنگائی کی سونامی ہے ،25مہنگے ترین ممالک میں شامل ہوگیا، گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا ہے ،ترقی کا پہیہ رک گیا ہے، غٰیرمنتخب حکومت میں پارلیمنٹ آزاد نہیں، پاکستان میں بچے غیر محفوظ ،روزانہ گیارہ بچوں کا ریپ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق