imran khan file1605371052 0

وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر 12 بجے کے قریب فیصل آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری، وزیراعظم کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کا فیصل آباد کا مختصردورہ ہوگا، سیکیورٹی انتظامات کوسخت کیا جائے، وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے، فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی، وزیراعظم صنعتی یونٹس کوسستی بجلی اوردیگر مراعات پر عملدرآمد پر بات کریں گے، ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز،ایکسپورٹرز کے لئے اہم اعلان متوقع ہوئی، وزیراعظم کل فیصل آباد میں لنگرخانہ کا افتتاح بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے، وزیر اعظم فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔