ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کی گئی ۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے، مریم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف میں جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments