download 3 45

ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم پراسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکی دباؤ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے متعلق پاکستان کے مؤقف پر واضح الفاظ میں بات کی تھی، جب تک فلسطینی عوام کے لئے مسئلہ کا قابل اطمینان بخش حل نہیں مل جاتا ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان ایک منصفانہ ، جامع اور پائیدار امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کودارالحکومت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری