Screen Shot 2020 11 17 at 3.35.00 PM

وزیر اعظم کا الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانےکا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی عمل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اور کمیٹی نے انتخابی اصلاحات پرکام کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔ کوئی بھی برسراقتدارحکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو بھی انتخابی عمل میں شامل کرناہے۔ سب کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے،چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں شو آف ہیڈ سے ہوں، تارکین وطن کے لیے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے سسٹم لا رہے ہیں۔ اب الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ تیسری اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم کرنی ہوگی جس کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے، سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کے لیے پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ جی بی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینی ہے اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔