5e2f612b20026 1

کوورنا وائرس محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اقدامات

پشاور : پبلک ہیلتھ لیبارٹری خیبرپختونخوا کو کوورنا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے آپریشنلائز کر دیا گیا.صوبے کے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں.پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈی آئی خان، کرم اور اورکزئی حساس اضلاع قرار.

کورونا وائرس کے حوالے حساس اضلاع میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔حال ہی میں ایران سے آنے والے 306 مسافروں کا ڈیٹا متعلقہ 10 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو بھجوا دیا گیا.ڈی ایچ اوز ان مسافروں کے ساتھ رابطہ اور ضروری طبعی معائنہ کریں گے۔

پشاور کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت.

مزید دیکھیں :   کمیونٹی ٹیچرزکوتنخواہوں کی عدم ادائیگی،ہائیکورٹ نے رپورٹ مانگ لی