124185462 5535552563153785 5401810409316440418 o

وفاقی کابینہ اجلاس: کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کےلئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس-

ذرائع کے مطابق کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کےلئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری،کورونا سے بچاؤ اور سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری.

وفاقی کابینہ نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری.

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

پریس کونسل پاکستان کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ موخ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ بھی موخر.

اہم پبلک سیکٹر انٹرپرائزیزکے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں کی توثیق موخر.

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق موخر،کابینہ نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی.