پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جلسہ عام کل بروز بدھ 18 نومبر کومانسہرہ میں ہوگا

ویب ڈیسک (مانسہرہ):پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جلسہ عام کل بروز بدھ 18 نومبر کومانسہرہ میں ہوگا، جلسہ مانسہرہ میں دوپہر دو بجے ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف جلسہ سے خطاب کریں گی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، انجینئر امیرمقام، مرتضی جاوید عباسی اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) اس سے قبل 13 نومبر کو سوات میں بھی جلسہ عام منعقد کرچکی ہے.