Screen Shot 2020 11 17 at 7.35.28 PM

کورونا کی آڑمیں جلسوں کی پابندی مسترد کرتے ہیں،جھوٹے مقدمات قائم کر کے انتقام لیا جارہا ہے-مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی میڈیا بریفنگ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک کا آج سربراہی اجلاس منعقد ہوا، بلاول بھٹو،اخترمینگل نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، تحریک کے بنیادی اصول اورمقاصد وضع کر دیئے ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کردیا، گلگت بلتستان الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا،کورونا کی آڑمیں جلسوں کی پابندی مسترد کرتے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، شبرزیدی کا اعتراف حکومت کے خلاف ایف آئی آر ہے، شبرزیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش کی تو عمران خان نے کہا چھوڑدو،گلگت بلتستان الیکشن نے پی ڈی ایم بیانیے کی تصدیق کردی، سلیکٹڈ حکومت کو گھربھجوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جھوٹے مقدمات قائم کر کے انتقام لیا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

میثاق پاکستان(Charter of Pakistan) کے نکات
(پی۔ڈی۔ایم کے اسلام آباد میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں مورخہ 17نومبر2020 کو منظوری دی گئی)

1۔ وفاقی ، اسلامی ، جمہوری، پارلیمانی آئین پاکستان کی بالادستی اور عمل داری یقینی بنانا

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

2۔ پارلیمنٹ کی خود مختاری

3۔ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کے کردار کا خاتمہ

4۔ آزاد عدلیہ کا قیام

5۔ آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے اصلاحات اور انعقاد

6۔ عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کا تحفظ

7۔ صوبوں کے حقوق اور اٹھارویں ترمیم کا تحفظ

8۔ مقامی حکومتوں کا موثر نظام

9۔ اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کا دفاع

10۔ انتہاءپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ(نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد)

11۔ مہنگائی بے روزگاری، غربت کے خاتمے کے لئے ہنگامی معاشی پلان

12۔ آئین کی اسلامی شقوں کا تحفظ اور عمل درآمد