5c70ad4368eb7

وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے ملاقات کریں گے،فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات کریں گے۔ فیصل آباد میں لنگر خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی ۔وزیر اعظم صنعتی یونٹس کو سستی بجلی اور دیگر مراعات پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے