باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی , ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند

ویب ڈیسک (صوابی): باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں فرنٹ لائن ایڈہاک ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند، پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹرز کی 2 ماہ کی تنخواہیں تاحال نہیں ملی ہے، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کا کہنا تھا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی طرف سے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ایڈہاک ڈاکٹرزکی تنخواہیں بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے حکومت نے 1122 ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری منظوری کیلئے گورنر کو بھیجی ہے، ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس نے حکومتی احکامات کے برعکس ایڈہاک ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اکاونٹ افس کو خط لکھ دیا ہے، جس کو مسترد کرتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ایڈہاک ڈاکٹروں کی 2 مہینے کی تنخواہ جلد سے جلد جاری کردیں اور غیر ذمہ دار ایم ایس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔