پی ڈی ایم کی تحریک زورو شور سے چلے گی۔ امیر مقام

ویب ڈیسک (پشاور): بی بی اے کیس کی سماعت کے لیے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام پشاور ہائی کورٹ پہنچ گے، امیر مقام پرغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے، امیر مقام ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے، جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی وہ لوگ آج جیلوں میں ہیں، لیگی رہنماء امیر مقام کا کہنا تھا کہ ناجرم کا پتا ہے نا کوئی ثبوت ہیں، ہرمشکل میں عوام کے ساتھ رہا ہوں، عمران خان نے مافیا پال رکھے تھے، وہ اب پاکستان کی عوام سے وصول کررہے ہیں، قوم کے لیے مشکل ترین دور ہے، اسی لیے ہم نے پی ڈی ایم بنائی ہے، پی ڈی ایم کی تحریک زورو شور سے چلی گی، اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، مانسہرہ میں بھی جلسہ جاری ہے، کورونا کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، پشاور ہائیکورٹ نے اجازت دی تو آج جلسہ کرنگے، عمران نے کنٹینردینے کی بات کی تھی، پشاور کا جلسہ ضرور ہوگا، ہم مذاکراتی کمیٹی نہیں مانتے ہیں، صدرمسلم لیگ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت اہل ہی نہیں توکیا مذاکرات کریں، اللہ خیرکرے گا، کورونا سے متعلق احتیاط کریںگے، ایس او پیز پرعمل کریںگے، عمران خان کو فارغ کرنا بھی اہم کام ہے، عمران کی حکومت کے بعد سب کو ریلیف مل جائیگا۔