COVID19 positive

کورونا کےوارجاری،مزید 37اموات ہوئے،2208 نئےکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں مزید 37 اموات سامنے آ گئیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2208افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئیہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 788 ہے۔
این او سی رپورٹ کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 432 ہوگئی، پنجاب میں 1 لاکھ 11 ہزار 626 جبکہ خیبرپختونخواہ میں42 ہزار 815 تعداد ہے ۔اسلام آباد میں 24 ہزار 871 اوربلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد کورونا میں مبتلاہ ہوئے ہیں،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4467 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور