اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی کراچی کنگ کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنےپر مبارکباد

ویب ڈیسک(اسلام آباد):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کراچی کنگ کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔پی ایس ایل فائنلکے کامیاب انعقاد پر، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
اسد قیصرعالمی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت پر پوری پاکستانی قوم ان کے ممنون ہے،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پی ایس ایل فائف کے سیمی فائنل اور فائنل میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار رہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہونگی اور تمام عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔