df

قبائلی اضلاع میں پولیس کےوارے نیارے،کرپشن کا سلسلہ بدستورجاری

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)فاٹا مرجرکے بعد قبائلی اضلاع میں پولیس کے وارے نیارے ہوگئے،کرپشن کا سلسلہ بدستور جاریہے ۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ڈی پی او من پسند پولیس اہلکار مختلف کمائی چیک پوسٹوں پر تعینات کرکے گاڑیوں سے بھتہ لیتے ہیں۔
پاک افغان بارڈر روڈ شولام رغزائی خامرنگ انگوراڈہ پولیس چیک پوسٹوں گاڑی رشوت لینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔کاروبار حضرات کا کہنا تھا کہ کسٹم کلینسرکے باوجود ایکسپورٹ انپورٹ گاڑیوں سے رشوت لینا انتہائی ظلم ہیں حکام بالا نوٹس لیں ۔
ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے بولی لگاکرکمائی چیک پوسٹوں کو ڈی پی او پولیس کا ٹرانسفر کرواتے ہیںڈرائیورز کا الزام ہے کہ چیک پوسٹوں پر پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او کا سپورٹ حاصل ہیں،کوئی پوچھنے والے نہیں ہیں۔
کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نیکئی بار چیک پوسٹوں پر رشوت نہ لینے کے بارے بینرز آویزاں کئے ،اس حوالے سے ڈی پی او سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی مگرڈی پی او اپنے دفترمیں موجود نہ تھے، اور ٹیلفون کال پررابطہ نہیں ہوسکا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ئی جی پولیس وزیراعلی خیبرپختونخوا نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی