845258 9109285 22 Abdul Razak Dawood akhbar

مشیر تجارت عبدالرزاق کی سربراہی میں وفد کا 2 روزہ دورہ افغانستان مکمل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق کی سربراہی میں وفد کا 2 روزہ دورہ افغانستان مکمل، مشیر تجارت عبدالرزاق کی افغان صدر سے بھی ملاقات کی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دیگراعلیٰ حکام کے ساتھ بھی تجارت سے متعلق امور پر ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے کہ راہداری اور ترجیحی تجارت کے معاہدے جنوری دو ہزار اکیس تک طے پا جائیں گے، آنے والے دنوں میں تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں، ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ