c8bf5e90 c599 41ce 8661 76d7f6988d4c

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پیش کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاک فوج دفاعی شعبے میں قطر کی مسلح افواج کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے، قطری فضائیہ کے سربراہ نے علاقائی امن و سلامتی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، سربراہ قطری فضائیہ کا کہنا تھا کہ قطر کی مسلح افواج کی تربیت میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد