court 2

کنٹریکٹرز برادری کا واجبات کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (لوئر دیر)کنٹریکٹرز برادری کا واجبات کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ ۔2 ارب سے زائد بقایاجات کے باعث کنٹریکٹرز برادری کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل گیا۔فوری ادائیگیاں نہ کی گئی تو ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پرکام بند کر دیں گے۔صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن انجینئر اکرام اللہ کی پریس کانفرنسل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ادائیگیوں میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی منصوبے کے لیے پہلے سے فنڈز موجود نہ ہونے کی صورت میں میں کام شروع نہیں کریں گے۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے سے صوبائی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق