Screen Shot 2020 11 18 at 4.31.28 PM

جعلی حکومت رہی تو آٹا اورچینی چوری نہیں رکے گی-مریم نواز

ویب ڈیسک:مریم نواز کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ہزارہ والوں کے ساتھ بہت پرانارشتہ ہے، نوازشریف کو عوام سے وعدے پورے کرنے کی سزا دی جارہی ہے،کیا ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ پورا کیا گیا؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے غریب کا چولہا نہیں جل سکتا،جب تک جعلی حکومت ہے سستی ادویات نہیں مل سکتیں،جعلی حکومت رہی تو آٹا اورچینی چوری نہیں رکے گی، جب تک جعلی حکومت ہے عوام پرمصیبتیں آتی رہیں گی.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت کے ہوتے ہوئے لوگوں کا ووٹ چوری ہوتا رہے گا، گلگت بلتستان سے صرف شیرکی آوازیں آرہی تھیں، گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کو کوئی ماننے کو تیارنہیں،دھاندلی کے باوجود سلیکٹڈ نہیں جیت سکا،سلیکٹڈ دھاندلی کے باوجود صرف 8 سیٹیں لے سکا، 8 سیٹیوں کی مبارکباد عمران خان نہیں سلیکٹرز کو دیتے ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی ایک سیٹ مزید کم ہوگئی ہے،کوئی شرم والا ہوتا تو گھر میں بیٹھ جاتا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے