پاکستان اسٹیل ملزکے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے اہم اقدام

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاکستان اسٹیل ملز کت ریٹائرڈ ملازمین کیلئے اہم اقدام، پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو 24 ارب 42 کروڑ روپے کی ادا کرنے کا فیصلہ،اعلامیہ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق رقم 7 ہزار 594 ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کی جائے گی، رقم مرحلہ وار ادا کی جائیگی، پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ادائیگی کردی گئی،بوڑھے اور ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی 2013ء سے واجب الادا تھی، اوسطاً ہر ریٹائرڈ ملازم کو 32 لاکھ 20 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائے گی، حکومت جنوری 2019ء میں انتقال کرجانے والے ملازمین کے خاندانوں کو 1.26ارب روپے ادا کرچکی، دیگر ریٹائر ملازمین کو بھی اگلے مرحلہ میں ادائیگیاں کی جائینگی۔