1245

کرونا لہر: تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے 31جنوری تک بند کر دیا جائے-فاقی وزارت تعلیم کی تجویز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں۔
پہلی تجویز، تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے۔
دوسری تجویز،24 نومبر سے پرائمری سکولز بند کر دئیےجائیں.
تیسری تجویز، 2 دسمبر سے مڈل سکول بند کر دیا جائے.
تجویز کے مطابق 15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے، اساتذہ کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی تیاریاں،حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانے پر بضد، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے، مقامی طورپر انتظامات کئے جائیں،ٹیلی سکول،ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہوگی،صوبے اپنی تجاویز لائیں گے،تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز، میڑک ،انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے