Islamabad high court ihc 640x425 1

اسلام آباد ہائیکورٹ: اجتماعات سے ہونے والی اموات اور کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار متعلقہ آرگنائزر ہو گا

ویب ڈیسک: تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا.

عدالت نے این سی او ای کے احکامات کو اپنے فیصلے کا حصہ بناتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایس او پیز کی عملداری کی ذمہ داری تقریب کے آرگنائزرز پر عائد ہوگی۔ اجتماعات سے ہونے والی اموات اور کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار متعلقہ آرگنائزر کو قرار دیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے آرگنائزر کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمات درج ہوں سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔