f140590a 0e5e 4e2d 9a90 619892fc9c63

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک (افغانستان): وزیراعظم عمران خان افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں، افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار اور افغان صدر کے پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی نے وزیراعظم کا بھر پوراستقبال کیا، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور ایمبیسی کے احکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران افغان صدراشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کریں گے، عمران خان کی آمد پر دارالحکومت کابل میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے