Zardari 1 780x470 1

میگا منی لانڈرنگ، پارک ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 25 نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سابق صدر آصف زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ،پارک ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس کی سماعت کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے دونوں ریفرنسز کی سماعت کی ہے۔
آصف زرداری، فریال تالپور ، عبد الغنی مجید عدالت پیش نہ ہوئے، آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی گئی، سابق صدر آصف کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کا استفسارآپ عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو رہے ہیں، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں مصروف تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی