550453 66014589

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی بھی ٹک ٹاک میں انٹری

ویب دیسک : پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو شروع کرلیا، سارہ خان نے ٹک ٹاک شروع کرنے کی خبر انسٹاگرام پردی، انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی،جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں اور ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں، سارہ کی جانب سے یہ خبر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور کمنٹ میں لکھا کیا ؟
نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک شروع کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا، آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں؟
سارہ خان نے اپنے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچانک ٹک ٹاک
سے پیار ہوگیا، اداکار یاسر حسین بھی ٹک ٹاک پر ہیں، تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں، جن میں فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن