justice qaiser rasheed takes acting charge as phc cj 1605287395 5079

پشاورہائیکورٹ:ادویات قیمتوں میں اضافے سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس برہم

ویب ڈیسک(پشاور) ہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ہیلتھ کمیشن کے سی او پیش ،قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید نے پوچھادوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے،ڈرگ اتھارٹی سی او نے کہا صرف 94 دوائیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا،زیادہ اضافہ ایک انجکشن کی قیمت میں 311 فیصد ہوا،قیمت ایک روپیہ 37 پیسے سے بڑھ کر 5 روپے 94 پیسے ہوئی ہے۔
قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر برہم ،ان کا بتائیں جنکی قیمت 200 سے700 روپے ہوئی، اینٹی بائیوٹک،شوگر،بلڈ پرشیرکی دوائیاں پہنچ سے باہر ہیں، دو سے تین روپے کی تکرار میں نہ پڑیں،ا نکا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مارکیٹ جائیںاورفارماسسٹ کو لیکرآئیں دوائیوں کی فہرست بھی لائیں6ماہ پہلے قیمت کیا تھی اور آج کیا ہے پتہ کریںاور عدالت کو 12 بجے تک رپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق