download 203

ادویات قیمتوں میں اضافہ کیس: عوام میں اتنے مہنگے ادویات خریدنے کی سکت ہی نہیں ہے- عدالت

ویب ڈیسک (پشاور): ادویات قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ادویات میں اضافہ کی لسٹ عدالت میں پڑھ کرسنایا۔ قائمقام چیف جسٹس قیصر رشید کا کہنا تھا کہ سی ای او صاحب آپ کو قیمتوں میں اضافے کا پتہ ہی نہیں ہے، صبح سے آپ عدالت میں غلط بیانی کررہے ہیں، اتنے بڑے عہدے پر بیٹھے ہوں اور عدالت میں غلط بیانی کررہے ہیں۔ کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی شروع کرے، کس نے آپ کو اتنے بڑے عہدے پر بٹھایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں آپ لوگ کہا بیٹھتے ہوں، عوام کے مشکلات کا آپ لوگوں کو احساس ہی نہیں ہے، عوام میں اتنے مہنگے ادویات خریدنے کی سکت ہی نہیں ہے۔ عوام پہلے سے ہی مہنگائی سے پریشان تھے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے آپ لوگوں نے ان کے مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔ سی ای او صاحب آپ اپنے بڑوں سے بیٹھے اور ادویات میں اضافے کی لسٹ پر نظرثانی کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر نظرثانی کرکے اس کو کم سے کم قیمت پر لائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایف آئی اے کو عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف