aimal 1

حکومت اپوزیشن جماعتوں کا راستہ روکنے کےلیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور):اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم پشاور جلسہ کے بینرز اور فلیکسز اتارنے کی شدید مذمت، ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کا راستہ روکنے کےلیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، صوبائی حکومت پشاور جلسہ کو ناکام بنانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں، سلیکٹڈ حکمران بھول گئے ہیں کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، 22 نومبر کو پشاور جلسہ ہوگا اور ہر قیمت پر ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے سلیکٹڈحکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، جلسے کو ناکام بنانے کے لئےسرکاری وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا، نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف