ملک میں مسابقتی گیس مارکیٹ کی ضروریات ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں گیس شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کی تقسیم پر اتفاق نہ ہوسکا۔
کابینہ توانائی کمیٹی نے ایک زیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔ زیلی کمیٹی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیش رفت کی مانیٹرنگ کرے گی۔ ذیلی کمیٹی کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرے گی۔ کابینہ توانائی کمیٹی کی گیس اصلاحات کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایات۔ کمیٹی کی گیس شعبے میں جامع پالیسی اصلاحات کرنے کی ہدایت۔ گیس شعبے میں جامع ریگولیٹری اصلاحات تیار کرنے کی بھی ہدایت۔ گیس شعبے میں نقصانات کم کرنے کیلئے قلیل المدت اقدامات کی ہدایت۔ گیس شعبے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مذید کہا کہ ملک میں مسابقتی گیس مارکیٹ کی ضروریات ہے۔ گیس مارکیٹ میں نجی شعبے کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔