zahid hafeez chaudhri file photo 1598824100 1217 1

پاکستان کی مقبوضہ جموں کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی مذمت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں جموں شہر کے باہر جعلی مقابلے میں مزید چار بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارتی قابض فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران جعلی مقابلوں اور نام نہاد "کارڈن اینڈ سرچ” آپریشن میں خواتین اور بچوں سمیت تین سو سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
ہندوتوا نظریے کی پیروکار بی جے پی اور آر ایس ایس ریاست جموں کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل ، زیر حراست تشدد ، جبری کمشدگی اور مسلح گرفتاریوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔ماورائے عدالت قتل کے لیے اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) ، پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاو ایکٹ (یو اے پی اے) جیسے کالے قوانین کو استعمال کیا جاتا ہے ۔
پاکستان نے بین الاقوامی جانچ پڑتال کے تحت ، ان چاروں سمیت بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے بارے میں فوری اور شفاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہم بین الاقوامی برادری سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے واقعات پر فوری طور پر توجہ دی جائے اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے لئے بھارت کو جوابدہ بنایا جائے۔ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے اس کو روکنا چاہئے۔عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی طرف ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  عمرہ زائرین کو مقررہ 3 ماہ کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا، اعلامیہ جاری