pesgs

ضلعی انتظامیہ نے تاریخی باب خیبر کو بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کے حوالے سے نیلا کردیا

ویب ڈیسک (جمرود):ضلعی انتظامیہ نے تاریخی باب خیبر کو بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کے حوالے سے نیلا کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں واقع تاریخی باب خیبر کو ضلعی انتظامیہ نے 20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے لائٹنگ کے ذریعے نیلا کردیا،ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ باب خیبر کو نیلا کرنے کا مقصد بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا ہے اور اس دن یہ عہد بھی کرنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے لیے مل بیٹھ کر حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بچوں کے صحت و تعلیم کے لیے بنیادی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید