psw bpr on bill follow up 2

پشاور میں بجلی کے بلوں میں روٹیاں تقسیم ہونے لگیں۔پیسکو اہلکاروں کی نااہلی عوام کو مہنگی پڑگئی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں بجلی کے بلوں میں روٹیاں تقسیم ہونے لگیں، پیسکو اہلکار کی کام چوری عوام کو مہنگی پڑگئی ہیں، پشاور کے علاقے لنڈی ارباب میں پیسکو اہلکار بجلی کے بل نانبائی کو دینے لگے،عوام کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی بلوں کے انتظار میں جرمانے بھرنے لگ گئے ہیں، پیسکو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے گے۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم

پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو اہلکارو اکثر بل دوکانداروں کو دے دیتے ہیں تاکہ وہ لوگوں کو بل دے سکیں، ترجمان شوکت افضل کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں بل ایک دوکاندار کے حوالے کرنا زیاتی ہے، اہلکار کے مطابق علاقہ مکینوں کی خواہش پر بل دوکاندار کو دیے گئے ہیں،
جس کے نتیجے میں معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، اہلکاراگر قصوروار پایا گیا تو سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے