ccpo 1

بڈھ بیر بچی قتل کیس کے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ سی سی پی او

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور بڈھ بیر میں بچی قتل کیس کے ملزمان جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، جامع تفتیش اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کی خاطر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی نگرانی میں خصوصی (sub-team) سب ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں، (sub-team) ٹیموں میں انٹیلی جنس کلیکشن، پروفائلنگ اینڈ انٹر ویو، سیلولر انوسٹی گیشن اینڈ انٹاروگیشن اور ریڈ اینڈ اریسٹ ٹیمیں شامل ہیں، جامع تفتیش کے تحت قرب و جوار میں رہنے والے افراد کی پروفائلنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، علاقہ اور آس پاس میں رہنے والے افراد کی بلڈ سمپلنگ بھی جاری ہے، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سمیت جدید سائنسی طریقوں سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے، ڈی این اے کی خاطر سیمپلز بھیجے جا چکے ہیں، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تفتیشی عمل کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں، تفتیش کے حوالے سے بچی کے لواحقین سے رابطے میں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر خفیہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق