download 1 102

کورونا کے پیش نظرعمرہ بھی دوگنا مہنگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا نے عمرے کو بھی دوگنا مہنگا کردیا ہیں، 22 نومبر سے عمرہ آپریشن کے آغاز میں تیزی آجائے گی، ٹور آپریٹرز کا کہنا تھا کہ عمرہ مہنگا ہونے سے بکنگ میں کمی آرہی ہے، ایک لاکھ روپے تک ہونے والا عمرہ سوا دولاکھ روپے تک پہنچ گیا ہیں،دس روز کا عمرہ پیکیج 2لاکھ 12ہزار جبکہ 14روز کا 2لاکھ 25ہزار میں اوسطا پڑے گا، عمرہ کو مہنگا ہونے کی بڑی وجہ سعودی حکومت کی طرف سے صرف اور صرف فائیو سٹار ہوٹل کی بکنگ کی شرط ہے، سعودی شرط کے مطابق ہوٹل کے ایک کمرے میں صرف دو افراد رہ سکیں گے، سعودی عرب پہنچنے کے بعد 3 دن قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا، زیارات بھی صرف ریاض الجنتہ تک صرف ایک بار ہوگی، سخت سعودی شرائط اور مہنگے عمرہ کے باعث زائرین کم بکنگ کرارہے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو صرف 5 ہزار عمرہ ویزے دیئے ہیں، ماضی میں ایک سال میں اوسطابارہ لاکھ تک پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا