ttttttt

سلیکٹیڈ سرکار سے اجازت لینے کی اب ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔ اختیارولی

ویب ڈیسک (پشاور): ڈپٹی کمشنر پشاورنے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دیکر امتیازی سلوک کیا ہے، ترجمان (ن) لیگ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند اور باجوڑ میں جلسے کئے ؟
اختیارولی کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ سرکار سے اجازت لینے کی اب ہمیں کوئی ضرورت نہیں، پی ڈی ایم جلسے کی تیاری مکمل ہے، جلسہ ہر صورت ہوگا، عمران کی حکومت عوام کیلیے کورونا سے زیادہ مضر ہے، حکمران استعفیٰ دیدیں ہم جلسہ منسوخ کر دینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق