97ba556f d22f 460f 941f baae165aabc0

پشاور جلسہ ہو کر رہیگا- مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ خیبرپختونخوا کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22نومبر کو سیاسی منظر نامہ گلگت سے پشاور آئیگا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی کیسز کے حوالے سے مرحوم چیف جسٹس وقار سیٹھ کا اہم کردار رہا ہے،مرحوم وقار احمد سیٹھ کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ لوگ اب ہمیں روکنے کی ناکام کوشیشیں کررہے ہیں،حکومت کے حربے پہلے بھی ناکام تھے آج بھی ناکام ہونگے, ہم نے جو شیڈول دیا تھا جلسوں کا اسی پر قائم ہیں،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ کامیاب جلسہ گجرانوالہ میں ہوا۔
انہوں نے پھر کراچی میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کی،کوئٹہ میں دہشتگردی کراکر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،اب یہ لوگ کورونا انجینئرنگ کررہے ہیں لیکن پشاور کا جلسہ کامیاب ہوگا،عمران خان نے اصلاحات کی آفر کی ہے ،حیرت کی بات ہے،نئے عمران خان کے نئے حربے ناکام ہیں،ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھاکہ اپوزیشن یہ نہیں چاہتی کہ کورونا پر کنٹرول نا ہو،لیکن زیادہ خطرہ کووڈ 18 سے ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں کورونا پھیلایا ہے،ایس او پیز پر عمل پورا کرینگے, ہمارے پاس لوگوں سے زیادہ ماسک ہونگے ،انہوں نے کہا کہ جلسے کے خلاف انتظامیہ کی مداخلت غیر قانونی ہوگی معیشت تباہ ہوئی یہ کورونا کے پیچھے چھپ گئے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جی بی میں خواتین کو کئی ایک جگہوں پر کمپین کا موقع ہی نہیں مل سکا۔
الیکشن کی رات ہمارے جمیل صاحب لیڈ کررہے تھے ،پھر صبح صورتحال تبدیل کردی گئی, 1300 ووٹ 1700 میں کیسے بدل گئے،الیکشن انجینئرنگ میں انکے وزرا کے کردار کو بھی چیلنج کیا جائیگا۔پریس کانفر نس کے دوران پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا بیانیہ پٹ چکا ہے،موجودہ سیٹ اپ ایک سرکس کی طرح ہے, نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔ روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،ہمیں یہ بتائیں کہ یہ پی ڈی ایم سے کیوں اتنے گھبرائے ہوئے ہیں۔ پہلے این و سی کے لیے اٹکائے رکھا, اب این او سی سے انکار کررہے ہیں،ہماری قیادت پرچوں اور جیلوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔خود انہوں نے جلسے کرکے پورا پاکستان مفلوج کیا تھا،ہم تو پر امن رہے ہیں،انہوں نے تو ملک کو دھرنا مومنٹ سے کافی نقصان پہنچایا تھا،انہوں نے کہا کہ اس شہر کی سیاست پر امن رہی ہیانہوں نے تو ماحول کی بدامنی میں تبدیل کردیا،ہم نے الیکشن میں کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے