ggggggg

لنڈی کوتل میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے سلطان خیل کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم امدورفت کے لیے بند کر دیا، شاہراہ بند ہونے کے باعث افغان ٹرانزٹ سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں، پانی کی شدید قلت ہے، بچے اور خواتین دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہے، 48 گھنٹوں میں صرف 02 گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے، علاقے میں بجلی کی سپلائی منصفانہ طریقے سے سپلائی کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے.

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد