4447

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس

ویب ڈیسک:وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اجلاس معیشت میں بہتری کا استحکام پر اطمینان کا اظہار، عمران خان پر عزم ہیں کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد پہنچ جائیں گے، وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، محمد حماد اظہر، مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقارمسعود نے اجلاس میں شرکت کی،
وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشی نظم و ضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں سامنے آنے والے مثبت رجحانات کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا،اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں معیشت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے کفالت پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیرِ اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امرپر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہئیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو نہ صرف عالمی سطح پر سراہا گیا بلکہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کی مربوط حکمتِ عملی کو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع