1 299

گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے تحت فیڈرل بورڈ آ ف ریوینو نے پروگرام شروع کر دیا ہے، 200 ٹن مچھلی کے ساتھ پہلا بحری جہاز بین الاقوامی پانیوں سے گوادر پہنچ چکا ہے، یہ مچھلی ریفر کنٹینرز میں چین بھجوائی جائے گی، جس سے بلوچستان کے عوام اور ملکی معیشت کے لئے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،پاکستان کسٹمز وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پر عزم ہے، ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق گوادر کو بین الاقوامی ٹرانزٹ ٹریڈ کا گڑھ بنایا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے راستے تجارت میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل، ایف بی آر 10 مارچ 2020 کو ایس آر او 2020/(1)218 کے ذریعے انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے مخصوص ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے، یہ ڈیسک متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا گڑھ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا،افغانستان کے لئے ایل پی جی، سٹیل پائپ، ڈی اے پی کھاد سمیت انٹرنیشنل کارگو کے مزید کئی جہاز آئندہ چند دنوں میں گوادر بندرگاہ پہنچنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی