.jpg

ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کا شادی ہالز کی بندش کیخلاف گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کا شادی ہالز کی بندش کیخلاف گرینڈ جرگہ منعقد کرنے کا اعلان، گرینڈ جرگہ آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں کیا جائیگا، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیامؤ، گرینڈ جرگہ میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان سے نمائندہ وفود شرکت کریں گے، گرینڈ جرگہ میں شادی ہال اور مارکیز مالکان، ایمپلائز یونینز، فوڈ اینڈ کیٹرنگ سمیت دیگر یونینز شرکت کریں گی،
صدر ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور مرکیز کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار اور لاکھوں خاندان متاثر ہونگے، بغیر ریلیف دیئے حکومت کے ایسے فیصلوں کو ہرگز نہیں مانتے، جنرل سیکرٹری غلام مصطفی بٹ نے کہاکہ بندش کا فیصلہ غلط ہے، گرینڈ جرگہ میں احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت