791170 105003 updates

منال خان اور احسن محسن کی ایک بار پھر تصویر منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک : اداکارہ وماڈل منال خان اوراداکاراحسن محسن کی نئی تصویرپرمداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہیں، گزشتہ کئی روز سے اداکارہ وماڈل منال خان اور ادکار احسن محسن کے درمیان گہری دوستی کے چرچے عروج پرہیں، لیکن اس متعلق کبھی بھی منال خان یا احسن محسن نے لب کشائی نہیں کی ہیں، ان کی مختلف تصاویراورساتھ ساتھ ویڈیوز مداحوں کے لیے کئی سوال چھوڑجاتی ہے، اس باربھی منال خان نے احسن محسن کے ہمراہ ایسی تصویر شیئر کی ہیں، جس پر مداح یہ ہی اندازہ لگارہے ہیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کچھ اوربھی ہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ تو اب وقت ہی بتائے گا کہ حقیقت کیا ہے، بس اتنا ہی نہیں منال خان کی جانب سے شیئر کرائی گئی تصویر احسن محسن کی جانب سے بھی شیئرکرائی گئی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ “ہیپی برتھ ڈے ٹومائی فیورٹ” اپنی سالگرہ بھی اداکارہ نے اپنے ہل خانہ سمیت احسن محسن کے ساتھ منائی تھی، اداکارہ آج کل اپنے ڈرامے جلن میں منفی کردار کی باعث بھی سوشل میڈیا پرخاصی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس پران کا یہ بھی کہنا تھا کہ مداح کرداروں کو لے کرکسی حال میں خوش نہیں ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن