l 2637 101935 urdunews

پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کیخلاف کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے 55 رکنی قومی سکواڈ پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، اعلان کردہ سکواڈ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پہنچ گیا ہے، جن میں سرفراز احمد، شاداب خان، فخرزمان، حیدرعلی ، سہیل خان، فوادعالم، ذیشان ملک، فہیم اشرف، اور روحیل نذیر بھی شامل ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف صبح ہوٹل میں رپورٹ کرینگے، سکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے، تمام اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج لاہور میں کی جائے گی، وویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بھی بن جائیں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹونٹی میچ 18دسمبر کو آکلینڈ، 20 دسمبر کو ہملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ’’ماؤنٹ مونگنئی‘‘ اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔