248b2a7e 6c3e 42d7 9a87 dea5160d23c3

عوام کی صحت اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش، وزیر صحت تیمور جھگڑا کا ہیلتھ ماہرین کے ساتھ خصوصی پریس بریفنگ دی، وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسوں سے کورونا صورتحال مزید تشویشناک ہو رہا ہے، کل رات رپورٹ کے مطابق 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عوام کی صحت، معیشت کی بہتری اور فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت ترجیح ہے، گزشتہ تین چار دنوں میں اوسطاً کورونا میں 12 فیصد اضافہ ہوا، یہ تعداد آئندہ دنوں میں مزیر بڑھنے کا خدشہ ہے، پہلی لہر میں 160 ارب روپے کا نقصان معیشت کو ہوا، اپوزیشن ملکی معیشت اور عوامی صحت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں، ہیلتھ پروفیشنل ڈاکٹر سجاد کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے،
جوان، بوڑھے سب کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، عوام فرنٹ لائن ورکرز کی خاطر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر صائمہ عابد کا کہنا تھا کہ عوام ہاتھ دھونا، ماسک کا استعمال اور ضروری فاصلہ یقینی بنائیں، شادی بیاہ اور دیگر تمام تقریبات میں جانے سے گریز کیا جائے، اپوزیشن کیوں احتیاطی تدابیر نہیں اپناتا؟
ہم ایکشن لیں یا نہ لیں، قانونی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائی، اپوزیشن سے پوچھ لیں کیا ان کے سپورٹرز کورونا سے متاثر نہیں ہوں سکتے؟
عوامی مفاد کی خاطر اپنا جلسہ منسوخ کروایا، اپوزیشن کی ضد کی وجہ سے عوامی صحت و معیشت خطرے میں ہے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میڈیا خود دیکھ لیں کہاں پر اپوزیشن کو رکاوٹ ہے؟
کہیں پر پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے رکاوٹیں نہیں ہیں، جلسے کے بعد کورونا صورتحال ابتر ہوا، تو کارروائی کریں گے، اپوزیشن کے ورکرز اور لیڈرز دونوں کے لیے فکرمند ہیں، اپوزیشن کی زد سے معیشت اور صحت ابتر ہو جائے گی، پشاور شہر میں کورونا سے متعلق پہلے سے حالات تشویشناک ہیں، کنٹینرز تو مسلم لیگ ن کے کھڑے کئے ہیں، ہم کوئی پریشر میں نہیں ہیں، گیارہ جماعتیں مل کر بھی جلسہ کرنے میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، پشاور کے بچے، ڈاکٹرز، طلباء اور وکلاء سب اپوزیشن کے جلسے سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ