139508201511098309165914

اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔ شیری رحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہرہ کیا، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کرونا کا خیال تو آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے ہیں، اپوزیشن عمران خان اور کورونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی، جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں، عوام نے عمران خان کو اپنے تیور دکھائے تو انہیں کورونا یاد آگیا ہیں، پہلے عمران خان کورونا کو سندھ حکومت کا بہانہ کہتے کہتے نہ تھکتے تھے، شیری رحمان کا سوال تھا کہ عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کورونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟
شیری رحمان کی نصیحت ہے کہ عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں، جس تصویر میں دیکھو، عمران خان بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں اور دوسروں کو تلقین کررہے ہیں، کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے،
عمران خان خود تو کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے اور دوسروں پر اعتراض کررہے ہیں، عمران خان اپوزیشن کے جلسوں کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کا نفاذ کریں۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان