454545 1

وزیر اعظم پیکچ:چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کر دیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار ٹن کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ،مہنگی چینی کی بولی پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز شوگر ملز نے دو ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی بیچنے سے انکار کیا ۔اب یوٹیلیٹی اسٹورز کا شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کو 91 روپے کلو چینی کی بولی موصول ہوئی تھی ۔
فی کلو 6 روپے اخراجات کے بعد چینی 97 روپے میں پڑنی تھی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی 82 روپے کلو میں پڑ رہی ہے ۔گذشتہ دو ماہ میں 35 ہزار ٹن چینی کے 4 الگ الگ ٹینڈرز جاری کئے گئے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے کل ایک لاکھ 5 ہزار ٹن کے 3 ٹینڈرز منسوخ کئے ۔ایک ٹینڈر میں صرف 4 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان