WhatsApp Image 2020 11 21 at 4.43.38 PM 1

پشاور کے جلسہ عام نے ابھی سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے اوسان خطا کردیئے۔ ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (شاور): پی ڈی ایم پشاور جلسہ،اے این پی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں موٹر سائیکلز ریلی کا انعقاد ، پشاور میں ریلی کی قیادت صوبائی ترجمان و ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے کی ، صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کارکنان سے جلسہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ، اس موقعہ پر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومت کی جانب سے افواہوں پر کان نہ دھریں،جلسہ ہر صورت ہوگا ،سلیکٹڈ حکمران تصادم کا ماحول بنانے سے گریز کریں، تمام تر ذمہ داری سلیکٹڈ حکومت پر عائد ہوگی ، پشاور کے جلسہ عام نے ابھی سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے اوسان خطا کردیے ہیں ، آپ ہزار بار سرکاری مشینری اور طاقت کا استعمال کریں جلسہ ہوکر رہے گا ،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم


انکا مزید کہنا تھا کہ اے این پی کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے ، سرخ لباس زیب تن کرکے خود چارسدہ سے جلوس کی قیادت کرونگا ، تمام قائدین اپنے اپنے اضلاع سے کارکنان کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ آئیں گے ، سرکاری ملازمین بھی یاد رکھیں کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں،کسی قسم کا پریشر نہ لیں ، انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دینا شرمناک ہے،ہم پوچھنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا