news 1547746857 4659 1 1

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حساس ادارے سے تعاون کرنے والا سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، مسمی رومان اور ببرک کارمل عرف خان کو باران ڈیم روڈ پر پیدل جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے قتل کیا، پولیس ذرائع کے مطابق مسمی ببرک کارمل کی ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے، دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری