PIA 1 750x369 1 750x369 1

پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کے لئے اسکیم کی تیاری شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی آئی اے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علحیدگی اسکیم کی تیاری شروع کردی، ادارے میں ملازمت سے رضاکارانہ علحیدگی اسکیم کے تحت ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی، پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس نے تمام ملازمین کی چھٹیوں کی تفصیلات طلب کرلیں، پی آئی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان سے تفصیلات طلب کرلی گئیں، 27

نومبر تک تمام ملازمین کو انکی بقیہ چھٹیوں کی تفصیلات درست کرانے کی ہدایت نامہ جاری کیا ہیں، شعبہ ہیومن ریسورس کے جی ایم اطہر حسین نے ہدایت نامہ جاری کیا ہیں، ہدایات پر عملدرآمد کرنے والوں کی موجودہ تفصیلات کو ہی مکمل سمجھا جائے گا، گولڈن ہینڈ شیک تحت دستیاب تفصیلات کے مطابق ہی ادائیگیاں کی جائیں گی، وی ایس ایس اسکیم سے پی آئی اے کے مبینہ 3 ہزار سے زائد ملازمین استفادہ حاصل کر سکیں گے،

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان

پی آئی اے بورڈ نے 48 ویں اجلاس میں پیش کردہ وی ایس ایس نامی اسکیم 2020 کی منظوری دی تھی، وی ایس ایس اسکیم درکار افرادی قوت کے تناظر میں اگست میں بورڈ کو پیش کی گئی تھی، اسکیم کے مطابق چند استشنی کے ساتھ 60 سال سے کم عمرملازمین استفادہ کے حقدار ہونگے، اسکیم میں 18 سال سے زائد اورکم مدت ملازمت والے ملازمین کیلئے مراعات کی 2 کیٹگریز شامل ہیں،

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

قبل ازیں وی ایس ایس کا منصوبہ اگست 2020 میں پیش کیا جانا تھا، ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ علحیدگی سکیم کا مقصد باعزت طریقے سے ملازمین کی تعداد کو کم کرنا ہے، سکیم کو کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا،ملازمین کو اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے 14 دن دئیے جائیں گے۔