5eb4008a6d60c

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اہنڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، این سی او سی
کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 665 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 59 اموات ہوئیں ہیں، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہوگئی ہیں،
ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173ہوگئی ہیں، ملک بھرمیں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 29 ہزار 828 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10 ، سندھ میں ایک لاکھ 62 ہزار 227 کورونا کیسز سامنے آئے ہے، خیبرپختونخوا میں 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16 ہزار 744 کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 26 ہزار 569 ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 کیسز سامنے آئے ہے، آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 983 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، 1653 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، این سی او سی کے رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکیٹو کیسز کی تعداد 36ہزار 683 ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے